عراق

آیت اللہ سیستانی: ایران کا امن و استحکام دیگر ممالک کے استحکام کا سبب ہے

 تہران کے میئر جو ایام اربعین میں زائرین کربلا کو رفاہی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے عراق دورے پر ہیں نے گزشتہ روز کو آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔
’’محمد باقر قالیباف‘‘ نے اس ملاقات میں زائرین کو پہنچائی جانے والی مختلف طرح کی خدمات کی رپورٹ پیش کی۔
جہان تشیع کے مرجع تقلید نے ایران کی جانب سے زوار کو پہنچائی جانے والی خدمات کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کربلا اور نجف میں رفاہی کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا: میں ان ایرانیوں کے لیے جو کام اور خدمت کرنے میں مصروف ہیں روزانہ دعا کرتا ہوں۔
آیت اللہ سیستانی نے ایران کے امن و استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران میں اسلامی نظام اور عوام کا دینی رجحان اس ملک میں استحکام کا سبب بنا ہے اور یہی چیز اسلامی حکومت کے دوام کی ضامن ہے۔
مرجع تقلید نے مزید کہا: ایران کا امن و استحکام دیگر ممالک میں بھی استحکام کا سبب بنا ہے۔
انہوں نے عراق کی بدامنی کو عالم اسلام کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا: عالمی استکبار وسطیٰ ایشیا خاص طور پر عراق میں تشدد کا باعث ہے عراق کا بحران عالمی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے عالمی استکبار کے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: دشمن کی سازشیں دن بدن نئے روپ دھار رہی ہیں ایک دن طالبان کی شکل میں تھیں اب داعش کی صورت میں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
انہوں نے آخر میں کہا: دشمنوں کی سازشوں کا مقصد عراق اور شام کو نابود کرنا ہے اور ہمیں ان کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button