سعودی عرب

یمن کے ساتھ جنگ میں سعودی عرب کے دوہزار فوجی ہلاک

 سعودی عرب کے مشہور رہنما مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت میں سعودی عرب کے دوہزار فوجی ہلاک اور چار ہزار آٹھ سو پچاس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے یہ رہنما آل سعود کے بارے میں موثق معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے آل سعود کی جارحیت کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے چار سو پچاس ٹینک، فوجی اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے ہاتھوں چار اپاچی ہیلی کاپٹر ایک ایف پندرہ جنگی طیارہ تباہ اور سعودی بحریہ کی تین کشتیاں غرق ہوئی ہیں۔

مجتہد نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کے لئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ولی عھد کا جانشین اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اپنے ملک کو یمن کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب نے بعض عرب ملکوں اور امریکہ کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن کے نہتے عوام پر وحشیانہ جارحیت شروع کررکھی ہے اور وہ مفرور اور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button