مشرق وسطی

شام: مسلح باغی قدسیہ شہر سے جانے لگے

شام کے مختلف ذرائع نے خبر دی ہےکہ شام کی فوج کی جانب سے قدسیہ شہر کے محاصرے میں نرمی کئے جانے کے بعد مسلح باغیوں نے اس شہر کو چھوڑ کر جانا شروع کر دیا ہے۔ شام کے فوجیوں نے دو سال سے زیادہ عرصے سے قدسیہ شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ شام کی ہلال احمر سوسائٹی نے فیس بک پر اپنے پیج پر لکھا ہےکہ ہلال احمر کے کارکن ایک سو انیس مسلح باغیوں کو قدسیہ شہر سے باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔ یہ افراد ادلب منتقل ہو رہے ہیں۔ 

شام کے صدر بشار اسد کی حکومت سے وابستہ بعض ذرائع نے بھی سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ نئے سمجھوتے کے مطابق اب تک ایک سو تیس مسلح باغی قدسیہ شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ شام کی حکومت مسلح باغیوں کے ساتھ کئے جانے والے نئے سمجھوتے کے مطابق قدسیہ شہر کا محاصرہ تدریجا ختم کرنے اور اس شہر کے باشندوں تک انسان دوستی پر مبنی امداد پہنچائے جانے کا راستہ ہموار کرنے کی پابند ہے۔
شام کی حکومت اور مسلح باغیوں نے اکتوبر سنہ دو ہزار تیرہ میں بھی جنگ بندی کے سمجھوتے سے اتفاق کیا تھا لیکن اس کی بارہا خلاف ورزی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button