مشرق وسطی

حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاج

ساحہ المنامہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے اس ملک کی عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلوں کو ظالمانہ قرار دیا اور جمعیت الوفاق کے سربراہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا-

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کی ظالمانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف عوام کی پرامن تحریک جاری ہے جس کے دوران بحرینی اور سعودی سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں نے سیکڑوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے جن میں علما، ڈاکٹروں، نرسوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے- اسی طرح آل خلیفہ حکومت نے اب تک متعدد بحرینی باشندوں کی شہریت بھی منسوخ کردی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button