علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اربعین امام حسین ؑکے موقع پر نجف تا کربلاقافلہ عشق میں شریک

28 نومبر, 2015 00:00

شیعت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اربعین امام حسین ؑکےموقع پر زائرین امام ؑکے ہمراہ نجف تا کربلا قافلہ عشق میں شریک ہو چکے ہیں ،نجف اشرف پہنچنے پر ایم ڈبلیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا،  انہوں نے آج صبح نجف اشرف سے کربلا معلیٰ کی جانب پیادہ روی کاآغازکردیا ہے،قافلہ عشق کے راہی نجف سے کربلا80کلومیٹرکا سفرتین روزمیں طے کرکے   19صفرالمظفرکو کربلائے معلیٰ میں حرم امام حسین ؑپر حاضری دیں گے، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ باقرعباس زیدی،وحدت اسکائوٹ چیف تنصیر شہیدی بمعہ وفد، امامیہ اسکائوٹس اور ہزاروں پاکستانی اور غیر ملکی زائرین بھی انکے ہمرا ہ ہیں ۔

7:46 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔