داعش مغرب اور امریکہ کی پیدوار ہے، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

26 نومبر, 2015 00:00

نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی مسلمان کی پہچان بارود نہیں درود ہے، داعش مغرب اور امریکہ کی پیدوار ہے، مکار بھارت سے کرکٹ کھیلنا ضروری نہیں، ہمارا جینا مرنا انقلاب نظام مصطفی کیلئے ہے، ہماری جانیں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، محبت رسول تسخیر کائنات کی کنجی ہے، اہل حق نے غلامی رسول میں جینے مرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اقوام متحدہ شام، عراق، فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرے، عالمی طاقتیں گریٹر بلوچستان کی سازشیں کر رہی ہیں، بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، غیر ملکی مداخلت کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے، افغان حکومت پاکستان کو مطلوب دہشتگرد پاکستان کے حوالے کرے۔

4:15 صبح اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔