بنگلہ دیش میں سیاسی رہنمائوں کی پھانسیوں پر عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے، ساجد نقوی

25 نومبر, 2015 00:00

علامہ سید ساجد علی نقوی نے بنگلہ دیش میں دو سینئرسیاسی رہنماؤں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے لیڈر صلاح الدین قدیر چوہدری اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل علی احسن مجاہد کی پھانسیوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے تقاضے ،انسانی اقداراور انسانی حقوق تمام اقوام میں ایک جیسے ہیں ۔بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا افسوس ناک ہے انصاف کے تقاضے اور انسانی حُرمت اور انسانی عظمت و بنیادی حقوق کو کیسے نظر انداز کیاگیا؟ اگر ان کاکیس جنگی جرائم کیلئے ٹربیونل میں تھاتو ان کا ٹرائل انڑنیشنل قوانین کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے تھا۔ اس عمل سے انسانی اقدارمجروح ہوئی ہیں جو انتہائی افسوس ناک امرہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انصاف کے نام پردی جانے والی پھانسی پرعالمی اداروںکی خاموشی معنی خیز ہے –

9:12 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔