پاکستان

داعش سے تعلق کا الزام اہلسنت و الجماعت کا سرغنہ دہشتگرد ملا تاج حنفی گرفتار

 کالعدم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ ) کا دہشتگرد سرغنہ ملا تاج حنفی گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے سے تاج حنفی دہشتگرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔ اہلسنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) کا دہشت گرد تاج حنفی کو داعش سے تعلقات کے الزام میں رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کراچی میں رینجرز پر حملے کے بعد ملا تاج حنفی کو گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اس خبر کی سیکورٹی ذرائع کی طرف سے تصدیق و تردید سامنےنہیں آئی ہے۔

یہ بات دھیان میں رہے کہ پاکستان میں دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کئی دہایوںسے فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث ہے، دوسری جانب اب اس تنظیم نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے بھی مراسم قائم کرلئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button