دھشتگردوں کے ہاتھوں حلب میں ایک عراقی کمانڈر شہید

23 نومبر, 2015 00:00

دھشتگرد ٹولے احرار الشام نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر ایک عراقی کمانڈر کے شام میں شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
اس ٹولے نے شہید صباح فالح کاظم کی خون میں لت پت تصویریں شائع کر کے جنوبی حلب کے مضافات میں ہوئیں جھڑپوں کے دوران ان کی شہادت واقع ہونے کا اعلان کیا ہے۔
صباح کاظم انصار اللہ عراق کے ایک اہم کمانڈر تھے جو شام میں حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرنے کے لیے اس ملک میں موجود تھے اور دھشتگردوں سے جنگ کر رہے تھے۔
وہ کئی مرتبہ دھشتگردوں کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے لیکن آخر کار اس بار مقام شہادت پر فائز ہو گئے۔

7:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top