عراق

زائرین کربلا کے راستے میں دھماکہ خیز مواد والے کھلونوں کا انکشاف

عراق کے سکیورٹی فورسز نے بغداد سے کربلا جانے والے زائرین کے راستے میں ایسے کھلونوں کا انکشاف کیا جن میں دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا۔عراق کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے زائرین کے راستے میں ایسے کھلونوں کا انکشاف کیا ہے جن میں دھماکہ خیز مواد اور بم موجود تھے۔صوبہ کربلا کے ڈپٹی گورنر نے اربعین امام حسین(ع) کے زائرین کے لیے سکیورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات انجام دینے کی تاکید کی ہے۔واضح رہے کہ اربعین حسینی کے ایام قریب آتے ہیں عاشقان سید الشہداء (ع) عراق کے کونے کونے سے کربلا کی جانب پیدل چلنا شروع ہو گئے ہیں..

متعلقہ مضامین

Back to top button