پاکستان

سب سے پہلے کی ڈور والا پاکستانی میڈیا کروڑ سے زائد عاشقوں کی نجف سے کربلا واک پر خاموش!شیعت نیوز رپورٹ

شیعت نیوز نے پاکستانی و عالمی میڈیا کی اربیعن امام حسین علیہ سلام پر نجف سے کربلا پیدل سفر کرنے والے عاشقوں کے حوالے سے بلیک آوٹ اور خبر نا نشر کرنے پر ایک رپورٹ تیار کی ہے ،اسکا مقصد میڈیا کی توجہ بھی کربلا میں کروڑوں افراد کی پاپیادہ عشق کے سفر کی جانب متوجہ کروانا ہے، مومنین اس رپورٹ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور پاکستانی و عالمی میڈیا کو بھی ٹیگ کریں۔

لمحہ لمحہ باخبر دینے کا دعویٰ کرنے والا عالمی و پاکستانی میڈیا ، کتے ، بلی کی امریکا یا کسی اور ملک میں ہلاکت پر بریکنگ نیوز چلانے والا، بھارتی سپراسٹار یا کسی اور ملک کے اسٹار کی شادی ،طلاق،منگی،موت سمیت انکے گھر میں بچہ پیدا ہونے پر قوم کے کئی گھنٹے ضیائع کرنے والا میڈیا فرزند رسول اللہ (ص) کے چہلم (اربعین ) کے موقع پر انکے مزار کی جانب ۲ کروڑ سے زائد افراد کا نجف تا کربلا پیدل واک پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے، یہ تعصب نہیں تو کیا ہے، کہیں کسی ملک میں ایک شہر سے دوسرے شہر سو ۱۰۰ افراد پیدل سفر کریں تو یہ شیطانی میڈیا اسکی بھرپور کوریج دیتا ہے لیکن جہاں کروڑوں افراد عشق امام حسین علیہ سلام میں پیدل نجف سے کربلا سفر کررہے ہیں اسکی ایک خبر بھی عالمی و پاکستانی میڈیا پر دیکھنے کو نہیں ملی۔

اسکی وجہ کیا ہے؟ ہم اتنا ہی سمھجتے ہیں کہ شاید میڈیا نے امام حسین علیہ سلام کو فرقہ تک محدود کردیا ہے، لیکن حسین (ع) تو انسانیت کے امام ہیں، اگر یہ میڈیا خبر کی تلاش میں ہے تو کیا یہ خبر نہیں کہ نجف سے کربلا کی جانب پا پیادہ سفر کرنے والے صرف شیعہ مسلمان نہیں بلکہ کئی ہزار اہلسنت برادران ہیں، نہیں بلکہ ہندو، سکھ ،عیسائی اور کئی اور مذاہب کے ماننے والے انسانیت کے امام کی قبر مطہر پر جانے کے پاپیادہ نجف سے کربلا سفر کررہے ہیں۔

کیا یہ خبر نہیں کہ نجف سے کربلا کے اس لمبے سفر میں کوئی شخص بھوکا نہیں پیاسا نہیں عوام نے اپنے مدد آپ کے تحت ان زائرین کے لئے کھانے پینے کا اہتمام کیا ہوا ہے، عارضی اسپتال قائم ہیں، آرم گاہ بنائی گئی ہیں اور اہم اور بریکنگ نیوز تو یہ ہے کہ یہ سب فی سبیل اللہ ہے کسی بھی قسم کا ایک روپیہ بھی ان زائرین سے نہیں لیا جارہاہے، پھر کیوں بلیک آوٹ؟؟

لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ عالمی میڈیا کہ لیئے یہ خبر نہیں کیوں؟

وجوہات بہت ساری ہیں ایک وجہ صرف یہ ہے کہ یہ خبر عالمی سرمایہ دارانہ میڈیا کے لئے شدید خطرنا ک خبر ہے، کیونکہ اس سفر میں سرمایہ داری کی اعلانیہ خلاف ورزی کی جارہی ہے، جو سرمایہ دارانہ نظام پیسوں کو جمع کرنے کی تلقین کرتا ہے کیا اسکا میڈیا اس خبر کو نشر کرے گا کہ عشق کی انتہا میں عراق و دنیا بھر کے عزادار بغیر کسی غرض کے پانی کی طرح پیسہ بہارہے ہیں، مفت کھانا پینا، رہنا اور عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔ المختصر یہ کہ اربعین پر نجف سے کربلا کے دوران عزاداروں کا یہ سفر عالمی سرمایہ دارانہ نظامِ کفر کے لئے شدید خطرہ کی گھنٹی ہے جو تمام نظاموں کی نفی اور ہدف حسینی (ع) کی جانب کروڑوں افراد میں تحرک پیدا کررہی ہےاور ہدف حسینی (ع) ہر یزید نظام کی نابود ی اور الہی نظام کی سربلندی کا نام ہے۔

11011833_1043418932347038_3533854737587406262_n.jpg

12239503_1043424299013168_6129170550538734599_n.jpg

11215059_1043353299020268_7024360282305879009_n.jpg

11222913_822174311226102_832354489285150056_n.jpg

12241177_1042484259107172_4952068430828139866_n.jpg

12249943_1042484255773839_2454105057665848764_n.jpg

 

 

12246917_1043356482353283_204767779105753399_n_1.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button