پاکستان
نمائندہ ولی فقیہ ہونے کے ناطے ملک میں قانون نافذ کرنا میری ذمہ داری ہے،علامہ ساجد نقوی
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ میں ولایت فقیہ کی تشریح حکومت قانون کرتا ہوں ،میں سن چکا امام خمینی کو امام خمینی نے واضح کہا کہ ولایت فقیہ حکومت قانون ہے انہوںنے مزید کہا کہ بحیثیت نمائندہ ولی فقیہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا اس ملک کے اندر میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، یہ بات انہوں نےحیدر آباد میں معقدہ عظیم الشان عظمت امام حسین ؑ و انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جس ضابطہ اخلاق پر میں نے دستخط کئے برصغیر میں کوئی جرات نہیں کرسکتا تھا اور آج بھی اس پر قائم ہوں اور اسی کو تشیع کو بہتری میں سمجھتا ہوں ، اور کا م کی تائید ہوئی ولایت فقیہ کی طرف سے۔