بغداد: داعشی دہشتگرد کا نماز جنازہ میں خودکش دھماکہ، ۱۹ نمازی شہید
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مسجد میں اہل تشیع کے ایک جنازے میں خودکش بم دھماکا ہے جس کے نتیجے میں انیس افراد شہید اور تینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق حملہ آور بمبار نے بغداد کے جنوبی علاقے الامل میں واقع العشرہ المبشرین مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔اس وقت داعش کے خلاف جنگ میں مارے گئے شہیدہونے والے الحشد الشعبی کے ایک مجاہدی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ،لیکن قوی امکان ہے کہ یہ حملہ تکفیری دہشتگرد تنظیم کے کسی داعشی دہشتگردی نے حوروں کی لالچ میں کیا ہوگا۔








