عالمی ریڈکراس کا سعودیہ سے یمن کے اسپتالوں پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ
عالمی ریڈکراس نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کے اسپتالوں پر اپنی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کو فوری طور پر بند کردے۔
ریڈ کراس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کے شہر تعز کے اسپتال الثورہ میں روزانہ کم سے کم 50 زخمیوں کو داخل کیا جاتا ہے ۔ ریڈکراس کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 7 ماہ کے دوران اپنے وحشیانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں میں یمن کے سیکڑوں اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔








