مقبوضہ فلسطین

انتفاضہ قدس کی حمایت میں فلسطینی نمائندوں کا اجتماع

فلسطین پریس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر نے منگل کے روز اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی پارلیمنٹ کی جانب سے انتفاضہ قدس کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ انتفاضہ قدس کی حمایت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔

احمد بحر نے کہا کہ انتفاضہ قدس کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی سازشیں کی جا رہی ہیں کہ جن کا نتیجہ بلاشبہ ناکامی کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلے گا۔ انھوں نے اسی طرح فلسطینی کی محدود خودمختار انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی پارلیمنٹ کا دفتر کھولنے کے لیے راستہ ہموار کرے۔

الفتح تحریک کی پارلیمانی پارٹی کے ایک رکن اشرف جمعہ نے بھی تمام ممکنہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے انتفاضہ قدس کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا اور عرب فریقوں کی جانب سے انتفاضہ کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں عالمی برادری کے موقف میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی پارلیمنٹ میں عوامی محاذ کے رکن جمیل مجدلاوی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ الفتح تحریک اور حماس کے درمیان اختلافات اور داخلی شگاف کو ختم کرنے کی ذمہ داری فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button