نیشنل ایکشن پلان کی حقیقت اور حکومتی بدنیتی کھل کر سامنے آچکی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

10 نومبر, 2015 00:00

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کے متعصبانہ طرز عمل کے باعث نیشنل ایکشن پلان اپنی اہمیت و افادیت کو کھو چکا ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کالعدم جماعتوں کے ساتھ مذاکرات دہشت گرد قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ حکومت ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔ کالعدم تنظیموں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مجالس و جلوس پر ریاستی اداروں کے ذریعے پابندیاں لگا فرقہ واریت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں نون لیگ براہ راست ملوث ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے پہلے ہم نے حمایت کی۔

نیشنل ایکشن پلان پر بھی ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا، لیکن ملت تشیع کے افراد کی بے جا پکڑ دھکڑ سے اس پلان کے اصل حقیقت اور حکومتی بدنیتی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ صرف صوبہ پنجاب میں عزاداری کے انعقاد پر ہزاروں بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ اسلام آباد میں عدالتی حکم ہونے کے باوجود روایتی جلوس کو روکنے کے لئے وحشیانہ تشدد کی راہ اختیار کی گئی، جو سراسر ریاستی دہشت گردی ہے۔ اس طرح کے اقدامات ناقابل برداشت و ناقابل قبول ہیں۔ حکومت اپنی مشکلات میں خود اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ محرم الحرام عزاداری سیدالشہدا کا مہینہ ہے، جسے ہم خالصتاً ایام اہلبیت ؑ کے طور پر گزارنا چاہتے ہیں۔ ہم تصادم نہیں چاہتے، لیکن حکومت میں موجود کچھ شرپسند شخصیات دانستہ طور پر کشیدگی کی فضا کھڑی کرنا چاہتی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے نام پر حکومتی غنڈہ گردی کو اب بند کیا جائے۔ عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے کاٹی جانے والی تمام ایف آرز فوری طور پر خارج کی جائیں اور مجالس و جلوس کی راہ میں قانون کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے سلسلے کے روکا جائے۔

1:20 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔