یمن

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کےمطابق جمعے کی رات کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع صوبہ جیزان میں، قائم زبید نامی فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے- یمن کے المسیرہ چینل نے بھی جیزان کے المصفق فوجی اڈے پر بھی گولہ باری کی خبر دی ہے- المسیرہ کے مطابق سعودی فوجی اس حملے کے بعد اپنی گاڑیوں کے ذریعے اس اڈے سے فرار کرگئے-

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ریاض کے حمایت یافتہ سابق مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا تھا۔ یمن پر سات ماہ سے جاری حملوں کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اسلامی دنیا کے اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button