کراچی: سانحہ عاشورہ کے بعد جلاو گھیراو کرنے والے سیاسی جماعت کے تین فراری ملزمان گرفتار
کراچی میں سانحہ عاشورہ کے بعد کیمیکل ڈال کر دوکانوں اور املاک کو جلانے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اے ایس پی شہلا قریشی کے مطابق دوہزار نو میں کراچی کے عاشورہ محرم کے جلوس میں ہونے والے دھماکے کے بعد جلاو گھیراو کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔اطلاعات کے مطابق شاکر خان،کامران ناٹا،اور محمد وقار حنیف جلاو گھیراو کے سگین واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ عدالت نے انکے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیئے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 28دسمبر2009 کو کراچی میں عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس عزا میں لائٹ ہاوس ایم جناح روڈ پر پلانٹڈ بم دھماکہ مقدس ارواق محفوظ رکھنے کے لئے بنائے گئے ایک باکس میں ہوا تھا، جسکے فوراً بعد سازش کے تحت اطراف کی مارکیٹوں کو سیکنڈوں میں شرپسندوں کی جانب سے جلادیا گیا ، بعداز اسکا الزام عزادارو ں پر لگا گیا لیکن تحقیق کے بعد انکشاف ہوا کہ املاک کو جلانے والا گروہ دھماکہ والی جگہ کے پیچھے سے نمودار ہوا جنکے پاس کیمیکل، راڈیں اور دیگر سامان موجود تھا اسکی سی سی ٹی وی کمیرہ فوٹیج بھی موجود ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اُس وقت کے کراچی کے ناظم مصطفیٰ کمال نے ایم جناح روڈ پر واقع جامعہ کلاتھ اور لائٹ ہاوس کی مارکیٹس کو یہ جگہ کھالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا تھا لیکن دوکاندار وں اور انتظامیہ نے اس نوٹس کو رد کردیاتھا۔