داعش کا عنقریب عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں پوری ہونگی، قاسم سلیمانی

31 اکتوبر, 2015 00:00

ایران کی سپاہ القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ گزشتہ دنوں جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کے شہر آمرلی کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آمرلی میں عراقی فورس کو دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے دہشت گردوں سے علاقے کو کلئیر کرانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی کے اس دورے نے امریکہ و اسرائیل کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

6:59 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔