پاکستان

بلدیاتی انتخابی اتحاد کے لئے سپاہ صحابہ نے تحریک انصاف کے شیعہ رہنماؤں کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کراچی کے ذمہ داروں نے کالعدم دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت (سپاہ صحابہ) کراچی کے رہنماؤں تاج محمد حنفی، ڈاکڑ عامر چوہدری، مفتی عبدالحمید تونسوی،محمد اشرف و دیگر سے ملاقات کی ہے، جس تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں اس ملک دشمن فرقہ ورانہ جماعت سے اتحاد کی درخواست کی، اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشتگرد جماعت نے سیاسی اتحاد میں شرط رکھی ہے کہ پہلے تحریک انصاف کی سینٹرل کمانڈ سے شیعہ رہنماؤں بلاالخصوص علی زید ی اور فردوس نقوی کو پارٹی سے باہر نکالا جائے۔

اہم نقطہ یہ ہے کہ ایک جماعت جو قانون پاکستان اور اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے کالعدم قرار دی جاچکی ہے اور دوسری جانب یہ تنظیم شدت پسنداورقرقہ وارانہ تعصب بھی رکھتی ایسی جماعت سے تحریک انصاف کی ملاقات ناصر ف دہشتگردوں کی پشت پناہی کرے گی بلکہ محب وطن اور دہشتگردی اور فرقہ واریت سے متاثر لوگوں کو تحریک انصاف سے متنفر بھی کرے گی، لہذا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اس حساس مسئلے پر غور کرے۔

 

tip SSp

متعلقہ مضامین

Back to top button