سعودی عرب

آل سعود کی جیل سے آیت اللہ باقر نمر کا پیغام

تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے انقلابی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کے محبان اہلیبت اور اپنے طرفداروں کوفتح کی خوش خبری دیتے ہیں اور خدا نے جو تقدیر ان کے لئے مقرر کی ہے اس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ پیغام ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کی نمائشی عدالت عظمی کی جانب سے ان کی ‎سزائےموت کی توثیق پر پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ شیخ باقر نمر کو عوام کے بنیادی ترین انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ، دوہزار بارہ میں پہلے گولی مارکے زخمی کیا گیا اور پھر زخمی حالت میں انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد نمائشی سعودی عدالت نے انہیں، وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں کچھ بولنے کی اجازت دیئے بغیر ان کے لئے سزائے موت کا اعلان کردیا ۔

گزشتہ اتوار کو آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی محمد النمر نے بتایا تھا کہ سعودی حکومت کی نام نہاد عدالت عظمی نے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے اور اس کو دستخط کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاس بھیج دیا ہے۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے دن آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی محمد النمر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button