پاکستان

پشاور میں آرمی سکول پر حملے میں ملوث اہم دہشتگرد عثمان غنی اٹلی سے گرفتار ، اسلام آباد منتقل

آرمی پبلک سکول پر دہشت گردی میں ملوث اہم  تکفیری دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کا رکن اٹلی سے گرفتار ، انٹر پول نے دہشت گرد کو گرفتار کر کے پاکستان پہنچا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹرپول نے آرمی پبلک سکول پشاور پر سولہ دسمبر 2014 کو حملے میں ملوث اہم دہشت گرد کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔ انٹر پول کو دہشت گرد کے حوالے سے معلومات حساس اداروں نے فراہم کی تھیں ، انٹرپول نے دہشت گرد عثمان غنی کو اٹلی سے گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالہ کیا۔ دہشت گرد کو جمعرات کی صبح اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گرد کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے اور ایک کالعدم تنظیم کا اہم رکن بھی ہے۔ سیکیورٹی اور حساس اداروں نے دہشت گرد عثمان غنی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملہ میں ملوث تمام کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button