پاکستان

امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرائے علامہ نا ظر عباس

شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر علامہ نا ظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے صہیونی طاقتوں کے خلاف امت مسلمہ متحدہوکر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو ختم کر نے کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے اسرائیلی وزیرخارجہ کا بیان قابل مذمت ہے،مسجد اقصی انبیاء اور اولیاء کی سر زمین ہے ہم اسرائیلی ناپاک عزائم کو کبھی تکمیل تک پہنچنے نہیں دیں گے مسجد اقصی کا دفاع ہمارا ایمانی اوراعتقادی مسلئہ ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کے اسرائیل کی گولیوں کا نشانہ ببننےوالے بے گناہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلایا جائے ،او آئی سی سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اسلامی سربراہان کو مسلئہ فلسطین کی متوجہ کرے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button