پاکستان

پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے، سربراہ پاک فضائیہ

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے لندن میں برطانوی ایئر چیف سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی ایئر چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کوسراہا۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے برطانیہ میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیڈیز کا بھی دورہ کیا اور برطانوی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پاک فضائیہ نےآپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button