لبنان

لبنان میں سعودی شہزادہ منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار

بیروت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہزادے عبدالمحسن بن ولید بن عبدالعزیزاور اس کے چار ساتھیوں کو پیر کے دن بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب انھوں نے بہت بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ سعودی شہزادہ اپنے پرائیویٹ ہوائی جہاز سے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا اور اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب اس کے چوبیس بیگوں میں سے آٹھ بڑی اٹیچیاں منشیات اورخطرناک نشہ آور گولیوں سے بھری ہوئی ملیں ۔

لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ سعودی شہزادے کے سامان سے مجموعی طور پر دو ٹن کیپٹا گان نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں لبنان کے میڈیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بہت ہی خطرناک قسم کی نشہ آور گولیاں ہیں جن کے کھانے کے بعد انسان کو بھوک اور پیاس کا احساس نہیں رہتا، نیند ختم ہوجاتی ہے اور اس کواپنے اندر بہت زیادہ طاقت کا احساس ہونے لگتا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ نشہ آور گولیاں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے جنگجو استعمال کرتے ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button