جیک آباد،جلوس عزاءمیں دھماکہ 20 سے زائد عزادار شہید متعدد زخمی
سندھ کے شہر جیکب آباد میں دوران جلوس دھماکا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 عزادار شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں.قدھماکا جیکب آباد کے لاشاری محلے میں9 محرم کے جلوس میں ہوا۔ جائے وقوع سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر حسن مراد شاہ نے کہا کہ جیکب آباد ضلع کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ اردگرد کے اضلاع سے بھی ایمبولینسز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال اور امام میڈیکل سینٹر جیکب آباد منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے انکو لاڑکانہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک امام بارگاہ کے باہر خود کش حملے میں کم از کم 10 افراد شہیدہوئے تھے۔
اس سے قبل پیر کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دو بچوں سمیت 11 افراد شہیدجبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔