مشرق وسطی

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداران حسینی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا

بحرینی ذرائع کے مطابق شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے المالکیہ اور کرزکان جیسے علاقوں میں عزاداری کے پرچم اور بینر اکھاڑنے کی کوشش جس پر مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے عزاداری کے پرچموں کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آنسوں گیس کی شیلنگ کی اور انہیں براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوگئے، بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے محرم کے آغاز ہی میں مختلف شہروں میں نصب کیے جانے والے سیاہ پرچموں اور بینروں کوں اکھاڑنا شروع کر دیا تھا۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بحرین کی شاہی حکومت کے ذریعے عزاداری کے پرچموں اور بینروں کی بے حرمتی کے حوالے سے کم از کم گیارہ شکایات اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کے حوالے کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button