سعودی عرب

سعودی عرب، شہید عزاداروں کی تدفین میں ہزاروں افراد کی شرکت

عزاداران حسینی پر حملے میں شہید ہونے والوں کو سعودی عرب کے شہر سیہات میں سپرد خاک کردیا۔

خلیج سیھات نامی ویب سائٹ کے مطابق شہیدان عزاداری کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر واقعہ کربلا کے حوالے سے نعرے درج تھے اور وہ بڑے پرجو انداز میں عزاداری سید الشہدا جاری رہے گی ، کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو ایک دہشت گرد نے سعودی عرب کے مشرقی شہر سیھات کے کوثر نامی محلے میں قائم حسینیہ حیدریہ میں فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت پانچ عزاداروں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے بعدازاں حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔

داعش دہشت گرد گروہ نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button