مقبوضہ فلسطین

الخلیل میں مزید دو فلسطینی شہید

ندرہ اور سترہ سالہ دو فلسطینی نوجوان الخلیل میں صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کی ‌فائرنگ میں شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان بشار نظال الجعبری اور سترہ سالہ فلسطینی نوجوان حسام اسماعیل جمیل الجعبری کو صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے امدادی کارکنوں کو ان فلسطینی نوجوانوں کی مدد کرنے سے بھی روک دیا۔

فلسطین الیوم نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ منگل کی سہ پہر بہت سے صیہونی آبادکاروں نے وادی الحصین میں فلسطینی شہریوں کےگھروں پر حملہ کیا اور الخلیل میں ان کےگھروں پر فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button