یمن

جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی تاریخ کا تعین

رویٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا ہے کہ یمن کے حالیہ بحران کے خاتمے کے لئے اکتوبر کے آخر میں جنیوا میں مذاکرات انجام پائیں گے ۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یمن کے بحران سے متعلق تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ ان مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں۔

یمن کی مستعفی حکومت اور انصار اللہ نے ان مذاکرات میں شرکت پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ یمن کے مسئلے کے حل کے لئے اس سے پہلے جون میں مذاکرات ہوئے تھے جو سعودی عرب کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناکام ہوگئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button