یمن

یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی واصل جہنم و زخمی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے صوبہ جوف میں للبنات علاقہ میں سعودی فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجی ہلاک کردیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق للبنات میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یمنی فورسز کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمنی فورسز نے سعودی عرب الربوعہ علاقہ میں سات راکٹ فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے فوجی قافلہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کی کئی بکتر بند گاڑياں تباہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button