ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی وزیر خزانہ کا بیان

19 اکتوبر, 2015 00:00

امریکی وزیرخزانہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والا ایٹمی معاہدہ، عالمی سطح پر قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ویانا ایٹمی معاہدے کو تاریخی معاہدے سے تعبیر کیا۔ انھوں نے فریقین سے ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کی اپیل بھی کی۔

امریکی وزیر خزانہ جیک لیو نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے تناظر میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بتدریچ ختم کردی جائیں گی۔

4:59 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔