ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان، سی بی ایس نیوز نے تباہی کی خفیہ تصاویر جاری کر دیں
شیعیت نیوز : امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے خطے میں امریکی فوجی مقامات پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی کی نئی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ہوشربا تصاویر خود امریکی فوج میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے میڈیا کو فراہم کی ہیں، جس کی بنیادی وجہ امریکی فوج میں معلومات کے انخلاء اور میڈیا پر عائد سخت ترین پابندیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پمز ہسپتال نرسری میں آتشزدگی، تحقیقاتی رپورٹ میں انتظامی غفلت اور عملے کی بہادری کے شواہد سامنے آ گئے
ایک امریکی فوجی اہلکار نے سی بی ایس نیوز کو تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کو نمایاں اور غیر معمولی نقصان پہنچا ہے، تاہم امریکی عوام کو دانستہ طور پر ان حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا اور انہیں اندھیرے میں رکھا گیا۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق، نقصانات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس کی ایک تصویر میں چار انجن والے جدید ‘بوئنگ ای-3 سینٹری’ (Boeing E-3 Sentry) طیارے پر براہ راست حملہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تباہ کن حملے کے نتیجے میں طیارے کا پچھلا حصہ اس کے دھڑ سے مکمل طور پر کٹ کر الگ ہو گیا ہے۔







