حسینی فکر و فلسفے اور اسلام کے سنہری اصولوں کا پرچار کرنا ہوگا ، علامہ حسن ظفر
معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نے کہا کہ آمد محرم پر ہمیں پر امن رہتے ہوئے حسینی فکر اور فلسفے اور اسلام کے سنہری اصولوں کا پرچار کرنا ہوگا ،اسلامک ریسریچ سینٹر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اس مقدس مہینے کی حرمت کو سمجھیں کیونکہ یہ وہی مہینہ ہے جس میں نواسہ رسولؐ نے اپنا سب کچھ قربان کیا لیکن اسلام کے اصولوں کو پامالی سے بچایا،آج مسلم دنیا تعلیمات محمد ؐ و آل محمدؐ اور کربلاء کے پیغام کو پس پشت ڈال چکی ہے جس کی وجہ سے ہم مشکلات سے دوچار ہیں –








