پاکستان
حضوراکرمؐ کی سیرت ہمیں یکجا کرتی ہے علامہ عباس کمیلی، پہلی محرم کی مجلس سے خطاب
معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی نے نشتر پارک میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محرم الحرام کی پہلی مجلس بعنوان سیرت رسولؐ اور امت مسلمہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ کی سیرت ہمیں یکجا کرتی ہے۔ نبیؐ نے علم کے خلاف صبر کیا اور حضرت علیؓ نے بھی صبر سے کام لیا،حضرت علیؓ کی خلافت اور ان کی زندگی امت مسلمہ کے لیے ایک مثال ہے، انہوں نے اپنی سیرت سے اسلام کا پیغام پہنچایا ان کا مقصد حیات حکمرانی نہیں بلکہ اسلام کے پیغام کو عام کرنا تھا۔ –