پاکستان

ایام عزا کی پہلی مجالس عز ا میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت،شیعت نیوز رپورٹ

کراچی میں کل ایام عزا امام حسین علیہ سلام کے سلسلہ میںمحرم الحرام کے عشرہ ثانی کی کل پہلی مجالس عزا شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد ہوئیں جس میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہداء نے شرکت کی، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہر قائد میں مرکزی عشرہ مجلس نشتر پارک میں منعقد ہورہی ہے جس سے معروف اسکالر علامہ عباس کمیلی خطاب کررہے ہیں، جبکہ دیگر عشرہ مجالس محفل خراسان، عزاخانہ زہرہ ،شریکۃ الحسین گلستان جوہر،محفل مرتضی، آئی آر سی عائشہ منزل، مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار، شہداء کربلا امام بارگاہ انچولی اور رضویہ سوسائیٹی میں منعقد ہورہے ہیں جن سے بالترتیب علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ علی رضا رضوی، علامہ ذکی باقری، علامہ طالب جوہری، علامہ شہنشاہ نقوی و دیگر خطاب کررہے ہیں۔

سبیل امام حسین علیہ سلام
شیعت نیو ز کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ محرم کا چاند نظر آتے ہیں ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں، مرکزی شاہراہوں، اور اہم مقامات پر عزاداران امام حسین علیہ سلام نے سبیل کا اہتمام کیا ہوا ہے، تاکہ شہداء کربلا کی پیاس کی یاد مناتے ہوئے انسانیت کی پیاس کو بھجایا جاسکے ، ان سبیل پر عزاداروں نے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا ااہتمام کیا ہے ۔

sabeel.jpg

علم حضرت عباس علیہ سلام اور عزاخانے

عزاداری کا موسم شروع ہوتے ہی عزاداروں نے اپنے گھر وں اور عزا خانوں میں نصب علم غازی عباس علیہ سلام پر کالے رنگ کاکپڑا چڑھا دیا ہے جو عزا و سوگ کی نشانی ہے، دوسری جانب مختلف جگہوں اور مومنین نے اپنے گھروں میں عزا خانے بھی سجائے ہیں تاکہ مجالس عزا برپا کرکے امام حسین علیہ سلام کی یاد کو تازہ کرسکیں۔

1262023836-muharram-10th-mourning-procession213186_213186.jpg

12096410_926724474062208_4410455442418726884_n.jpg

سیکورٹی/اسکاوٹس
محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ،جبکہ شیعہ اسکاؤٹس اور رضاکاروں کی جانب سےبھی مجالس عزا کی سیکورٹی کے لئے اہتمام کیا ہے تاکہ عزاداری و عزاداروں کی حفاظت کی جاسکے۔

12-5-2011_80878_l_akb.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button