پاکستان

کراچی پریس کلب پر داعش کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سول سوسائٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے بدھ کو کراچی میں داعش کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹرز، پروفیسرز ،دانشور، انجینئرزاور وکلاء سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوںمیں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر داعش کے خلاف نعرے درج تھے اورحکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مئوثر اقدامات بروئے کارلائے جائیں اورکراچی میں داعش کے53دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوختم کرکے انہیں عبرتناک سزادی جائے۔احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب میں کہاکہ جولوگ سہولت کاربن کرکراچی میں داعش کوسپورٹ کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button