مشرق وسطی

ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کی بمباری

روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد بار بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی طیاروں نے شامی طیاروں کے ہمراہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

روسی طیاروں نے وہابیوں کے ایک اہم مرکز پر بمباری کی جس میں 1200 وہابی دہشت گرد موجود تھے۔ ادھر درعا میں النصرہ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے روس کی فضائی کارروائیوں میں اب تک سیکڑوں وہابی دہشت گرد جہنم پہنچ گئے ہیں اور باقی دہشت گردوں کو جہنم بھیجنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button