پاکستان

آج شہید راہ قلم سعید حیدر زیدی کی برسی کا پروگرام بھوجانی ھال میں منعقد ہوگا

معروف دانشور اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن شہید راہ قلم سعید حیدر زیدی کی برسی کی مناسبت سے بھوجانی ھال نذد خراسان امامبارگاہ تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائیگا ، تعزیتی اجتماع سے علامہ حیدر علی جوادی اور مولانا باقر زید ی صاحب خطاب فرمائیں گے،جبکہ ترانہ شہادت دستہ امامیہ کےنوحہ خوان عاطر حیدر پیش کریں گے۔

دھیاں رہے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے 9 نومبر 2012 کو سعید حیدر زیدی کو کریم آباد کے علاقہ میں شہید کردیا تھا، سعید حیدر زید ی کی شہادت کے وقت انکی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں، انکے مطابق عقب سے دہشتگردوں نے سعید حیدر زید ی کے سر میں گولی ماری تھی۔شہید سعید حیدر اولڈ رضویہ کے رہائشی اور معروف دانشور تھے، استاد شہید مطہری کی کئی کتابوں کا ترجمہ بھی آپ نے خود کیا تھا جبکہ بے شمار کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ اس مد میں انہوں نے دینی کتاب کی اشاعت و ترجمعہ کے لئے ایک ادارہ دارلثقلین کے نام سے بنایا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button