مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے نئے آپریشن کا آغاز

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرروس کے حملوں میں شدت کے ساتھ ہی شام کی مسلح افوا ج کے سربراہ علی عبداللہ ایوب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے مزیدعلاقوں کوآزاد کرانےکےلئےنیا آپریشن شروع کردیا ہے-

شامی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے ہوائی حملوں سے دہشت گرد کمزور ہوئے ہیں اورشامی فوج کو اس سے کافی مدد مل رہی ہے –

واضح رہے کہ گذشتہ ستمبر سے دہشت گردوں کے خلاف ہم آہنگ طریقے سے روس کے ہوائی اور شام کے زمینی حملے جنوبی صوبے ادلب اورشمال مغربی صوبے حماہ میں شروع ہوئے ہیں اور اس عرصے میں حماہ کا ایک بڑا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جو اس سے پہلے دہشت گرد گروہ الفتح کےقبضے میں چلا گیا تھا –

جمعرات کو بھی روس کے جنگی طیاروں نے حماہ کے مضافاتی علاقوں قرقوراورالشیخ سندیان میں دہشت گرد گروہ الفتح کے ٹھکانوں پربمباری کی اسی طرح کا حملہ حماہ کے ہی علاقے جبل الزاویہ میں بھی الفتح کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے-

اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے مغربی علاقے القنیطرہ میں دہشت گردوں کے دو ٹرکوں پرمیزائل فائرکرکے کم سے کم پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے – شمالی صوبے حلب میں بھی روسی فضائیہ نے شام کی فضائیہ کے ساتھ مل کر دہشت گردگروہ داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کئے ہیں یہ حملے حلب کے عندان ، دیرحافر ، اور الباب شہروں میں کئےگئے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button