مشرق وسطی

روسی جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری

شام میں روس کے جنگی جہازوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روسی جنگی جہازوں نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جبل الزاویہ علاقہ پر روسی جہازوں نے 4 بار بمباری کی۔ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کے حامی ممالک امریکہ و ترکی اور سعودی عرب نے روس کے حملوں پر شدید تنقید کی ہے ادھر ایران، عراق اور مصر نے روسی حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button