ایران

منٰی کے اٹھانوے دیگر شہداء کی جسدخاکی کو ایران منتقل کر دیا گیا

منٰی کے اٹھانوے دیگر شہداء کی لاشوں کو ایک طیارے کے ذریعے ایران منتقل کیا گیا۔ یہ طیارہ تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پر اترا۔

ایران کے ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی کا کہنا ہے کہ تین ہزار سے زائد حجاج کرام کی لاشوں میں سے اب تک ایران کے تین سو اڑتالیس حجاج کی لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے جبکہ ایک سو سولہ دیگر ایرانی حجاج لاپتہ ہیں اور ان کی لاشوں کی ابھی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مکہ کے معیصم سرد خانہ میں اس وقت بھی حجاج کی لاشوں سے بھرے بیس کنٹینر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں منٰی کے سانحے میں ہزاروں کی تعداد میں حجاج کرام شہید ہوئے ہیں جن میں چار سو پینسٹھ ایرانی حجاج بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button