شام: روسی افواج کی داعش کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری، امریکہ اور اسرائیل سمیت سعودی ناصبی حکومت کی شکست
شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حال ہی میں روسی افواج نے کاروائیوں کا آغاز کیا ہے جس کے باعث چند دنوں میں سیکڑوں داعشی یزیدی دہشت گرد واصل جہنم کئے جا چکے ہیں، شیعت نیو زکی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے شام کے اندر امن وامان کے قیام کی خاطر شام میں موجود تکفیری دہشت گرد داعش کہ جسے امریکہ اور اسرائیل سمیت سعودی عرب کی مالی او ر مسلح معاونت حاصل تھی کے خلاف زبردست کاروائیاں انجام دینا شروع کر دی ہیں تاہم اس نتیجے میں چند دنوں کی کاروائیوں میں اب تک سیکڑوں تکفیری داعشی ناصبی دہشت گرد واصل جہنم ہو چکے ہیں جبکہ متعدد فرار کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں سنہ2011ء میں امریکہ ، اسرائیل اور یورپی ممالک سمیت ترکی، سعودی عرب، قطر، اور دیگر خلیجی اتحادیوں کی مدد سے داعش نامی تکفیری دہشتگرد گروہ کو کھڑا کیا گیا تھا کہ جس نے شام سمیت عراق ارو لبنان میں بھی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ہزاروں بے گناہوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا تاہم حال ہی میں دنیاکی سیاست کے منظر نامے پر تبدیلی رونما ہو ئی ہے اور اب روس نے میدان میں آ کر شام میں موجود تکفیری دہشت گرد گروہوں بالخصوص داعش کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ہے جس کے باعث امریکہ اور اسرائیل سمیت دہشت گردوں کا سب سے بڑا مد گار سعودی عرب ، قطر اور ترکی شدید پریشان ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں امریکہ کی جانب سے بھی داعش کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کاروائی میں صرف شام کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا جبکہ شام میں موجود داعش کے ٹھکانوں کو مزید تحفظ دیا گیا اور اسلحہ کی بھرپور کھیپ بھی پہنچائی جاتی رہی لیکن اب روس کی جانب سے داعش کے خلاف جاری آپریشن خالصتاً داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے جس کے نتیجے میں تکفیری دہشت گردوں کی بڑی تعداد صرف چند دن میں ہی واصل جہنم ہو چکی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل سمیت سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر اتحادی خلیجی ممالک کو بے چینی ہو چکی ہے ۔








