عراق

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب عراقی فوج کی پیشقدمی جاری

عراقی ذرائع نے بتایا ہےکہ ایک اسپیشل آپریشن میں جو سامرا کے مغرب میں انجام دیا گیا، لاین کاعلاقہ پوری طرح سے داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں تیس دہشت گرد ہلاک ہو‏ئے ہیں۔ صدر گروپ سے وابستہ عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر صفا التمیمی نے بتایا ہےکہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ جمال البحور اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ اس آپریشن میں مارا گیا ہے۔ التمیمی نے بتایا کہ داعش نے سامرا میں اپنی اس شکست کے بعد اپنے نو افراد کو قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے المسیریہ میں داعش کے خلاف ایک آپریشن میں چودہ دہشت گرد ہلاک اور ان کا ایک راکٹ لانچر اور دو بکتر بندگاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ عراقی وزارت دفاع کے مطابق البوعیثہ نامی علاقے میں بھی ایک آپریشن میں داعش کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ اور پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے چھے دہشت گرد صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button