ایران

سانحہ منیٰ : ایک سو چار شہداء کی تدفین، ایرانی حکومت نے ذمہ داران کے خلاف قرار واقعی سزا کا مطالبہ کر دیا

ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ منیٰ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے،شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدارتی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں ایرانی حکومت کے صدر شیخ حسن روحانی کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سانحہ منیٰ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے کہ جن حکومتی افراد کی نا اہلی اور لا پرواہی کے سبب چار ہزار سے زائد حجاج کرام شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ آج ایرانی دارالحکومت میں تہران میں سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام سمیت دیگر حجاج کی شہادت کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور شہداء کی ارواح کے لئے دعائیں اور جبکہ سانحہ منیٰ کے ذمہ داران آل سعود کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ سانحہ منیٰ میں 464ایرانی حجاج شہید ہوئے تھے تاہم آج 104شہید حاجیوں کے جسد خاکی ایران پہنچ گئے ہیں جن کو سپرد خاک کرنے کی تقریب میں ایران کے صدر شیخ حسن روحانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
اہم ترین بات یہ ہے کہ گذشتہ دنوں رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی افواج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ منیٰ پر شیدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کو اور بالخصوص آل سعود کی منحوس حکومت کو واضح پیغام دیا تھا کہ اگر ایرانی شہداء کے جنازوں کو واپس نہ کیا گیا تو ایران کی جانب سے آل سعود کو سخت جواب ملے گا جس کاوہ کسی بھی میدان میں مقابلہ نہیں کر پائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button