ایران اور روس کی وجہ سے بشار الاسد اب تک اقتدارمیں ہیں,اوبامہ کی اپنی شکست کا اعلان
امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ روس کی افواج کی شام میں مداخلت بشارالاسد کے اقتدار کو مدد فراہم کرے گی جو ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ماسکو کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ایران اور روس کی وجہ سے بشار الا سد اب تک اقتدار میں ہیں، شام کونئی سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے، ایران نےبشارالاسدکی حمایت جاری رکھی تودلدل میں پھنس جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی اس بات سےاتفاق نہیں کہ بشار الاسد کا جو بھی مخالف ہےوہ دہشت گردہے،پیوٹن داعش اور اعتدال پسنداپوزیشن میں فرق نہیں کرتےہیں جو اسد کی اقتدار سے علیحدگی چاہتے ہیں۔








