مقبوضہ فلسطین

اسرائیل اور فلسطینیوں کے مذاکرات کی ناکامی کا ذمےدار امریکہ ہے: محمود عباس

رپورٹ کے مطابق محدود فلسطینی خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ محمود عباس نے اس ملاقات میں کہا کہ واشنگٹن نے ساز باز مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ نہیں ڈالا ہے۔ محمود عباس نے نیویارک روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں سیاسی دھماکہ کریں گے۔ فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس بدھ کے دن ایسی حالت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرنے والے ہیں کہ جب مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت کے باعث فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button