عراق

عراقی فوج بہت جلد دہشت گردوں پر فتح حاصل کر لے گی: عراقی وزیر دفاع

عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے  کہا ہے کہ عراقی فوج کو بہت جلد دہشت گردوں پر فتح حاصل ہوگی- خالد العبیدی نے دہشت گردی سے مقابلے میں سیکورٹی فررسز کے کردار کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام عراقی فوجیوں سے کہا کہ وہ عراق کی سرزمین سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لئے میدان میں اتر آئیں- عراقی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے سلسلے میں فوجیوں کے بلند حوصلوں کو سراہا-

واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جون دو ہزار چودہ سے عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور عراق کی مسلح افواج عوامی فورس اور قبائل کی مدد سے ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے اور ان علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک بہت سے علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button