دنیا

افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر”ملا طوفان” گرفتار

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس کے مقامی حکام نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے طالبان کے ایک اہم کمانڈر ملا طوفان کو اس کے پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے- صوبہ بادغیس کے شہر قادس کے میئر میرزا علی بیدار نے کہا کہ طالبان کے اس کمانڈر سے بہت سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں-

بادغیس کا شمار افغانستان کے بدامنی کے شکار صوبوں میں ہوتا ہے اور گرفتار ہونے والا طالبان کمانڈر اس صوبے میں بہت سی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button