پاکستان
کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کی آرمی چیف نے توثیق کردی
راولپنڈی: آئ ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کالعدم دہشتگرد تنظیم طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، یہ دہشت گرد فرقہ وارانہ کاروائیوں، عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔
جنرل عاصم باجوہ کے مطابق یہ تکفیری دہشت گرد سانحہ مستونگ میں زائرین امام رضا علیہ السلام پر خودکش حملوں، خیبرپختونخواہ میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں اور نوشہرہ میں مسجد پر حملے میں ملوث ہیں۔ اسکے علاوہ پاک فوج کے شھہد میجر جنرل ثنااللہ اور کرنل توصیف کو شھہد کرنے میں بھی انہی تکفیری دہشتگردوں کا ہاتھ ہے۔